برطانیہ کے بادشاہ چارلس کینسر میں مبتلا ہوگئے، جس کے باعث انہوں نے اپنی تمام مصروفیات ملتوی کردی ہیں۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنگ چارلس کی جان لیوا بیماری کینسر کی تشخیص حالیہ علاج کے دوران ہوئی ہے۔ تاہم کینسر کی قسم کے حوالے سے نہیں بتایا گیا لیکن ان کا باقاعدہ علاج شروع ہوچکا ہے۔
75 سالہ کنگ چارلس گزشتہ ماہ بڑھے ہوئےغدود کے علاج کیلئے 3 دن اسپتال میں زیرعلاج رہے تھے، اسی دوران ان کے کئے گئے ٹیسٹوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
جاری بیان کے مطابق کنگ چارلس اپنےعلاج کیلئے پرعزم اور جلد ہی عوامی ڈیوٹی پر واپس آنے کیلئے منتظر ہیں، اپنے علاج کے بارے میں “مکمل طور پر مثبت” ہیں ۔
مزید کہا گیا ہے کہ برطانوی بادشاہ علاج کے دوران ریاستی کاروبار اور سرکاری کاغذی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔