اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

این اے 48 سے کامیاب ہونیوالے آزاد امیدوار نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

سابق وزیر مملکت برائےداخلہ راجہ خرم شہزادنواز نےکامیاب ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

خرم نواز نےویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں این اے 48 سے اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کو مبارکباد پیش کرناچاہتا ہوں جس محنت کیساتھ ہم نے یہ الیکشن لڑا اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ، انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں میں ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کا حمایت یافتہ امیدوار تھامیں نے ن لیگ کے سپورٹرز اور ووٹرز سے مشاورت کے بعد باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ۔پاکستان مسلم لیگ ن کی بننے والی گورنمنٹ کا میں حصہ ہوں گا اور اپنے حلقہ کے عوام کے اعتماد پر میں پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button