اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شہباز شریف وزیراعظم،مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کےلئے نامزد،نواز شریف نے منظوری دےدی

شہباز شریف وزیراعظم،مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کےلئے نامزد،نواز شریف نے منظوری دےدی

 ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف نے صدر ن لیگ شہباز شریف کو وزیراعظم کیلئے نامزد کردیا۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کابتانا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کےلئے شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کے عہدے کےلئے مریم نوازشریف کو نامزد کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اس پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔

صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف سے درخواست کرونگا کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ قبول کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار مریم نواز ہونگی۔‏دھرنا اور لانگ مارچز والوں کو پیغام دیتا ہوں کہ یہ دھرنوں اور لانگ مارچز کا نہیں بلکہ غربت ختم کرنے کا وقت ہے، ہمالیہ جتنا بڑا چیلنج ہے ،مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، استحکام کےلیے مل کر کام کرنا ہےن لیگ کو ووٹ دینے کے فیصلے پر سب کا مشکور ہوں ،ہمارے  پاس اب دو تہائی اکثریت ہے،پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کے پاس اکثریت ہے تو لے آئیں ،تمام فیصلے مشاورت سے ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button