سائبر سکیورٹی کے ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو گوگل پلے پر موجود 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کی تجویز دی ہے ۔
ہیومنز سیٹوری تھریٹ انٹیلیجنس ٹیم نے ایسی 28 ایپس دریافت کی ہیں جو مفت وی پی این کے بھیس میں موجود ہیں۔ان میں سے کوئی بھی ایک ایپ جب اینڈرائیڈ فون میں ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے تو وہ ڈیوائس ایک خفیہ پراکسی کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔پراکسی کو ہیکرز کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی مشکوک حرکات کو چھپانے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو گھروں میں موجود ڈیوائسز کے ذریعے گزار سکیں۔وہ صارفین جنہوں نے ان میں سے کوئی ایک بھی ایپ انسٹال کی ہوگی ان کے انٹرنیٹ بینڈوتھ پر ان کے علم کے بغیر ہیکرز کا قبضہ ہوجائے گا۔Free Old Classic Movies (by CaptainDroid)CaptainDroid FeedsAndroid 14 Launcher (by CaptainDroid)Android 13 Launcher (by CaptainDroid)Android 12 Launcher (by CaptainDroid)Byte Blade VPNBlaze StrideAnims KeyboardLite VPNPhone Comparison (by CaptainDroid)Fast Fly VPNFast Fox VPNFast Line VPNFunny Char Ging AnimationLimo EdgesOko VPNPhone App LauncherQuick Flow VPNSample VPNSecure ThunderShine SecureSpeed SurfSwift Shield VPNTurbo Track VPNTurbo Tunnel VPNYellow Flash VPNVPN UltraRun VPN