اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مری میں شدید بارش سے چٹان سرک گئی،بڑی تباہی کا خدشہ

مری (اے ون نیوز)ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل جاری ہےجس کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بیشتر علاقوں کا زمینی رابطہ کٹ کر رہ گیا ہے ،کئی مقامات پر سیاح پھنس گئے ہیں ۔

اے ون ٹی وی کے مطابق مری کے علاقے علیوٹ میں بارش کے باعث چٹان سرک گئی،جو کسی بھی وقت آبادی پر گر سکتی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چٹان کسی بھی وقت آبادی کے اوپر گرسکتی ہے،جس جگہ پر چٹان گرنے کا خدشہ ہے وہاں آبادی اور گھر ہیں،چٹان گرگئی تو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے،اہل علاقہ نے متعلقہ اداروں سے فوری ریسکیو آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button