فیفاورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
مراکش ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب، پہلی افریقن اور دوسری اسلامی ملک کی ٹیم ہے۔
تاریخی فتح پر مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں ہی اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوگئے۔ فتح پر مراکشی اسٹار فٹبالر اشرف حکیمی اسٹیڈیم میں موجود والدہ کے پاس پہنچے اور گلا لگا کر مبارکباد دی۔
ایک اور کھلاڑی صوفیانے بوفال نے گراؤنڈ میں والدہ کے ساتھ رقص کیا اوردیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔