اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

برطانوی ویزے کیلئے پاکستانی بینک سٹیٹمنٹ کیا واقعی قبول نہیں ہو گی؟

سوشل میڈیا پر ایک مراسلہ گردش کررہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ برطانیہ اب ویزہ یا امیگریشن کی درخواستوں کے لیے بڑے پاکستانی بینکوں سے مالی دستاویزات قبول نہیں کرے گا اور انگریزی زبان کے ٹیسٹ بشمول IELTS کو پاکستانی طلبہ کے لیے ناقابل قبول تصور کیا جائے گا۔برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے اسے جعلی قرار دیا گیا ہے ۔

جعلی مراسلے پر برطانوی ویزا اینڈ امیگریشن کی اسٹیمپ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ مبینہ طور پر یو کے ویزا اینڈ امیگریشن کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں دعویٰ کیا گیا کہ کچھ پاکستانی بینکوں کے اسٹیٹمنٹ اب برطانیہ کے ویزا درخواستوں کے لیے قابل قبول نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button