اہم خبریںتازہ ترینکھیل

جنوبی افریقہ جیتی بازی ہار گیا،بھارت نے پھر ٹی 20ورلڈ کپ کا چیمپئین

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی 156رنز پر چھٹی وکٹ گر گئی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، ویرات کوہلی 76 اور اکشر پٹیل 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کیشو مہاراج اور اینرک نورکیا نے 2، 2 جبکہ مارکو جانسین اور کگیسو ربادا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے میچ کا جارحانہ آغاز کیا، بھارت پہلی اور دوسری وکٹ 23 رنز کے مجموعی سکور پر گری، کپتان روہت شرما 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے ان کے بعد بیٹنگ کیلئے آنیوالے رشبھ پنت پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 34 رنز کے مجموعی سکور پر گری، سوریا کمار یادو 3 رنز بناکر کیچ تھما گئے۔

واضح رہے کہ فائنل کیلئے بھارت اور جنوبی افریقا نے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا اور دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

بھارت سکواڈ

کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، ریشبھ پنت، سوریا کمار یادیو، شیوم ڈوبے، ہاریک پانڈیا، اکشر پٹیل، رویندرا جاڈیجا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو اور جسپریت بومرا

ساؤتھ افریقا سکواڈ
کپتان ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹین اسٹبز، مارکو جانسین، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، اینرک نورکیا اور تبریز شمسی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button