اہم خبریںتازہ تریندنیا

اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے کتنے افرادشہید ہو چکے ہیں؟ اہم تفصیلات

غزہ ( اے ون نیوز )اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے کتنے افرادشہادت کا مرتبہ پا چکے ہیں۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

حماس کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے درجنوں افراد کو شہید کیا جاچکا ہے۔ 7 اکتوبر سے اب تک ہنیہ خاندان کے 60 سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیل اسماعیل ہنیہ سے قبل بھی حماس کے کئی رہنماوں کو شہید کرچکا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں مقیم اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے کئی افراد کو اسرائیل نشانہ بنا چکا ہے، جون میں اسرائیلی فضائی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 10 افراد شہید ہوئے تھے۔ اپریل میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے، حازم، عامر اور محمد بمباری سے شہید ہوئے تھے جبکہ اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کی 3 پوتیاں اور ایک پوتا بھی شہید ہوئے تھے۔

جنوری 1996ءمیں اسرائیل نے غزہ میں حماس کے فوجی رہنما یحییٰ عیاش کو شہید کیا، مارچ 2004ءمیں حماس کے بانی شیخ احمد یاسین غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے جبکہ ایک ماہ بعد اپریل 2004ءمیں شیخ یاسین کے جانشین عبدالعزیز الرنتیسی بھی غزہ میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہوئے۔رواں سال جنوری میں حماس کے سینئر اہلکار صالح العروری بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button