اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان کے یوم آزادی پر گوگل نے ڈوڈل میں آ م کیوں لگائے ہیں؟

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔

دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل تبدیل کردیا۔ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل پر دنیا بھر کے اہم مواقع، تہواروں، ایونٹس اور بین الاقوامی سطح پر ریکارڈز بنانے والی شخصیات کی مناسبت سے اکثر ڈوڈل تبدیل کیا جاتا ہے۔

اہم مواقع پرڈوڈل تبدیل کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی گوگل نے 14 اگست کے موقع پر اپنا ڈوڈل یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ڈیزائن کیا ہے۔اس بار گوگل کے ڈوڈل میں پاکستان کا پورا نام سبز رنگ کے باکس میں ہے جبکہ گوگل حروف کے لیے سفید رنگ کا استعمال کیا گیا۔

اسی طرح اوپر پاکستان کا پرچم ڈوڈل کے وسط میں ہے جس کے دائیں بائیں آم موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ آموں کے ٹکڑے نظر آرہے ہیں۔گوگل کے مطابق پاکستان کے قومی پھل کو اس ڈوڈل کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق آم زمانہ قدیم سے اس خطے کی ثقافت کا حصہ ہیں اور جو آم پاکستان میں اگائے جاتے ہیں وہ اپنے بہترین ذائقے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔گوگل نے بتایا کہ آموں کو پرجوش جذبات، سخاوت اور امارات کی علامت سمجھا جاتا ہے جن کو دوستوں اور گھر والوں کو تحفے کے طور پر دیا جاتا ہے۔

یہ میٹھا اور نرم پھل پاکستان بھر میں متعدد پکوانوں اور مشروبات کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button