اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں طوفانی بارشو ں سے تباہی،13جاں بحق، اربن فلڈنگ کی وارننگ

لاہوراسلام آباد ،پشاور،صوابی، کوئٹہ (اے ون نیوز )ملک بھر میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں13 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔

چک جھمرہ میں فیکٹری کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں تین محنت کش جاں بحق ہوگئے اور ایک محنت کش زخمی ہوا جو الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج ہے،۔تاندلیانوالہ میں بھی چھت بارش نہ برداشت کرسکی اور ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔لیاقت پور میں بارش سے کرنٹ لگنے کے دو واقعات میں خاتون ایک اور نوجوان چل بسا۔چنیوٹ میں بارش سے چھتیں گرنے کے تین واقعات میں چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈجکوٹ کے علاقے میں کمرے کی خستہ حال چھت گرنے سے محنت کش کی تیس بکریاں ہلاک ہوگئیں۔لوئر دیر میں برساتی تالاب میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں چکدرہ اسپتال منتقل کردی گئیں۔صوابی میں برساتی نالے میں ویلج کونسل کے ساٹھ سالہ کونسلر فیاض خان ڈوب کر لقمہ اجل بن گئے، غوطہ خوروں نے لاش نکال کر لواحقین کے سپرد کردی۔ نالہ ڈیک میں نہاتے ہوئے 3 نوجوانوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ نواحی گاﺅں ننگل سودکاں کے رہائشی تین دوست جن کی عمریں 20سال کے قریب ہیں ،نہاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے۔

تینوں دوست کلاس فیلو تھے۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر کے مطابق لاشیں نکال لی گئیں، تینوں دوست ایک روز قبل بھی نہانے کے لئے نالہ ڈیک پر گئے تھے۔لاہور میں بھی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا، ،بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ قذافی سٹیڈیم کے ارد گرد بھی پانی جمع ہونے سے ٹریفک کانظام مفلوج ہوکر رہ گیا جبکہ شہرکے مرکزی لاری اڈے میں بارش کا پانی جمع ہونے سے مسافروں کو شہر سے باہرجانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button