اہم خبریںتازہ تریندنیا

پاکستانی بھکاریوں نے سعودی عرب کے بعد اب کن ممالک کا رخ کرلیا؟ بڑا دعویٰ

تہران(اے ون نیوز) پاکستانی بھکاریوں نے سعودی عرب کے بعد ایران اور عراق کو نشانہ بنا لیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق زیارت کے بہانے ایران اور عراق جانے والے ان بھکاریوں کو فیڈرل ایویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کے سٹاف کی طرف سے ویزے کے حصول میں معاونت دی جا رہی ہے۔

عراقی حکام کی طرف سے پاکستانی حکومت کو ایک خط لکھا گیا ہے، جس میں پاکستانی بھکاریوں کے اس مسئلے میں ایف آئی اے سٹاف کے ملوث ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں عراقی حکام کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت زائرین اور ٹورآپریٹرز سے گارٹنی لے کہ وہ زیارتوں کا سفر مکمل ہونے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔

عراقی حکام نے بتایا ہے کہ ایران کے راستے عراق پہنچنے والے پاکستانی زائرین بھیک مانگنے کے علاوہ منشیات اور انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔پاکستان کی 18سے 25سال کی لڑکیاں عراق میں بھیک مانگ رہی ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق اس وقت 60ہزار سے زائد پاکستانی غیرقانونی طور پر عراق میں مقیم ہیں، جو زائرین بن کر گئے اور واپس پاکستان نہیںآئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button