اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

بچی زیادتی کا نہیں گھٹیا سیاست کا شکار ہوئی ،مریم نواز

لاہور(اے ون نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ایسے واقعے کا ایشو بنایا گیا جو سرے سے ہوا ہی نہیں تھا،سوشل میڈیا کے ذریعے طلبا کو گمراہ کرکے ایک مہم چلانے کی کوشش کی گئی،سوشل میڈیا پر ایسے الزامات لگائے جن کا کوئی وجود ہی نہیں تھا،وہ بچی زیادتی کا نہیں گھٹیا سیاست کا شکار ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کو رپورٹ ملی ایک نجی کالج میں زیادتی کا واقعہ ہوا،ہم آج تک متاثرہ بچی کی تلاش میں ہیں،10اکتوبر کو واقعہ رپورٹ ہوا، بچی اس دن کالج میں موجود ہی نہیں تھی،جب جھوٹا واقعہ رپورٹ ہوا اس دن بچی کالج میں تھی ہی نہیں ،بچوں سے پوچھا گیا تو بچوں کو پتہ نہیں تھا کہ ایشو کیا ہے،

ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی نے اس واقعے کو انتشار کیلئے استعمال کیا،بار بار احتجاج کی ناکامی کے بعد انہوں نے خطرناک منصوبہ بنایا،تحریک انصاف دہشتگرد جماعت ہے،اس واقعے کے پیچھے کون کون ہیں سب کو اچھی طرح جانتی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جس بچی پر الزام لگایا گیا وہ دو تاریخ سے ہسپتال میں داخل تھی،جس گارڈ پر الزام لگا اس کو پولیس نے تحویل میں لیا،آئی سی یو میں پڑی بچی کو ریپ وکٹم بنا دیا گیا،عینی شاہد کوئی تھا ہی نہیں کیونکہ ایسا واقعہ ہوا ہی نہیں تھا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پوراریکارڈ دیکھا ہے،ایک جھوٹی داستان کو ایشو بنایا گیا۔

مریم نواز نے کہاکہ بچی کی والدہ نے کہاسازشی کردار کو بے نقاب کرنا آپ کی ذمے داری ہے، بچی کے والد اور چچا نےبیان دیا کہ ان کی بچی کے ساتھ کچھ نہیں ہوا،کہا گیا کہ سی سی ٹی وی ویڈیوز مٹا دی گئی، ہمارے وزیر تعلیم نے بچوں کا الزام دہرایاتھا،انہوں نے کہاکہ آپ کی سیاست اتنی گر چکی ہے کہ آپ لاشوں کی سیاست پر اتر آئے ہیں،بچی بالکل پاک صاف ہے اس پر غلط الزامات لگے،پی ٹی آئی کو آئینے میں اپنا گھناؤنا چہرہ دیکھنا چاہئے،اگر آپ کی سیاست شیطانیت اور حیوانیت کی ہے تو آپ کو وہیں ہونا چاہئے جہاں آپ ہیں،وہ بچی زیادتی کا نہیں گھٹیا سیاست کا شکار ہوئی ہے،اس کیس میں پنجاب حکومت کو مدعی بننا چاہئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے،گجرات میں طلبا کے ساتھ کچھ دوسرے لوگ بھی تھے جنہیں سیاسی جماعت نے اکسایا،اپنی ڈوبتی سیاست کو بچانے کیلئے مہم چلائی گئی،انہوں نے کہاکہ بچی، اس کی ماں، والد، بہنوں کے نقصان کا ازالہ کون کرے گا، اپنی حکومت میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دوں گی،میں صرف وزیراعلیٰ نہیں خواتین کی نمائندہ بھی ہوں، مریم نواز نے کہاکہ میں نے وزیر تعلیم سے کہا ہے کہ انہیں کی رجسٹریشن معطل کرنا نہیں چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button