دبئی(اے ون نیوز)نیوزی لینڈ نے پہلے مرتبہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا۔
دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گر گئی پھر سوزی بیٹس نے 32 اور ایمیلیا کیر نے 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بروک ہیلی ڈے نے بھی 38 رنزرنز بنا کر ٹیم کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
جنوبی افریقا نے نون کولولےکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اوپنرز نے ٹیم کو 51 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن پہلی وکٹ گری اور پھر وکٹیں گرتی چلی گئیں۔
کپتان لاورا 33 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 126 رنز بنا سکی، یوں نیوزی لینڈ نے 32 رنز کی فتح کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل بھی پہلی مرتبہ اپنے نام کر لیا۔
ایمیلیا کیر فائنل اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔