اسلام آباد ( اے ون نیوز )26ویں آئینی ترمیم کی منطوری میںپارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) میں کس جماعت نے کتنے ووٹ کاسٹ کیے؟ اس حوالے سےاہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے26ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور مخالفت میں ووٹنگ سے متعلق تفصیل بتائی۔
چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کے دوران ایوان میں ترمیم سے متعلق ووٹنگ کی تفصیل بتائی کہ حق میں 65 ووٹ آئے ہیں جبکہ 4 ووٹ مخالفت میں پڑے۔
پی پی کے 23 سینیٹرز،( ن) لیگ کے 19، جے یو آئی کے 5 اور بی اے پی کے 4 سینیٹرز نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔
26ویں آئینی ترمیم کے حق میں اے این پی اور ایم کیو ایم کے 3، 3 سینیٹرز جبکہ بی این پی مینگل کے 2، نیشنل پارٹی اور ق لیگ کے ایک ایک سینیٹر نے ووٹ ڈالا۔