اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی طرف رواں دواں،حکومت نے روکنے کےلئے کمر کس لی

اسلام آباد، لاہور، پشاور (اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی فائنل کال پر تحریک انصاف کے احتجاجی قافلے منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پشاور سے قافلے کی صورت میں صوابی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں دیگر علاقوں سے بھی قافلے پہنچیں گے جس کے بعد علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی بھی پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلے میں شامل ہیں تاہم بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں سوار ہیں۔

اس حوالے سے بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی قافلے میں ہیں لیکن قافلے کو لیڈ پارٹی قیادت کرے گی۔

مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا سب کو بشریٰ بی بی کی فکر تھی، لوگ انہیں منا رہے تھے کہ وہ نہ نکلیں ان کی جان کو خطرہ ہے لیکن رب کے راستے پہ چلنے والوں کو ان چیزوں کی کہاں فکر ہوتی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ بشری بی بی صوابی سے اسلام آباد بھی جائیں گی ، بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے تحریک انصاف کے سب سے بڑے قافلے کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی ورکر کے شانہ بشانہ اور بانی تحریک انصاف کے دیئے گئے اہداف کے حصول کے لیے اسلام آباد جا رہی ہیں ،ورکرز کو اس وقت اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا،اگر ہم ورکرز سے اس کی فیملی کی شمولیت کی توقع رکھتے ہیں تو بانی پی ٹی آئی کی فیملی سب سے پہلے اس مارچ کا حصہ ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button