
اسلام آباد(اے ون نیوز)جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان نے مدارس رجسٹریشن بل کو مسترد کرکے طبلِ جنگ بجا دیا،
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بل کو مسترد کرنا پارلیمنٹ، جمہوریت اور آئین کے چہرے پر زوردار طمانچہ ہے، کیا اسی کو جمہوریت کا زبردست انتقام کہا جاتا ہے؟
کیا صدر پاکستان مسلم لیگی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں؟،مدارس بل مسترد کرکے "والد” نے "بیٹے” کو بھی "لال جھنڈا” دکھا دی.
بل مسترد کرنے کے ذمہ دار صدر پاکستان کے ساتھ ساتھ شہباز شریف اور بلاول بھی ہیں،محسوس ہو رہا ہے کہ صدر کے ہاتھوں بنایا ہوا وزیراعظم کو "آؤٹ” اور بیٹے کو "ان” کیا جا رہا ہے.