اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

رینجرز اہلکاروں کو شہید کرنے کا مقدمہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف درج

‏بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کیا گیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد میں احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کو شہید کرنے کا مقدمہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف درج کر لیا گیا-

‏بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کیا گیا-ایف آئی آر کے متن کے مطابق‏عمران خان کے حکم پر رینجرز اہلکاروں کو شہید کیا گیا،تحریک انصاف کی قیادت نے عوام کو حکومت اور فوج کے خلاف بغاوت پر اکسایا-

‏رینجرز اہلکاروں کو شہید کرنے کا منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنایا گیا،‏جیل میں ملاقات کیلئے جانے والی پی ٹی آئی قیادت کے ذریعہ سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنوایا گیا، ‏جیل کے قیدی، مشقتی اور خفیہ پولیس ملازمین گھناؤنے منصوبہ کے گواہ ہیں-

‏گھناؤنے حکم کی تعمیل بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور نے کرائی، عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور سلمان اکرم راجہ نے بھی تعمیل کرائی-

‏مراد سعید، زلفی بخاری، رؤف حسن، حماد اظہر نے مجرمانہ حکمت عملی بنائی، ‏بشریٰ بی بی اور دیگر ملزمان نے ویڈیو پیغام سے عوام میں اشتعال پھیلایا-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button