اہم خبریںتازہ تریندنیا

تیونس میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی،20افراد ہلاک

تیونس(اے ون نیوز)تیونس میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ تیونس کے ساحلی شہر صفاقس کے قریب پیش آیا۔کشتی میں سوار متعدد تارکین وطن لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ڈوبنے والے 5 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔

تیونس کے کوسٹ گارڈز کے مطابق ڈوبنے والے زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق افریقہ سے تھا۔ تارکین وطن تیونس سے یورپ جانا چاہتے تھے۔کشتی حادثے میں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیونس کے ذریعے یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔تیونس کے قریب ایک ہفتے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button