اہم خبریںپنجابتازہ ترین

پنجاب کے سرکاری ہسپتال میں خاتون نے باتھ روم میں بچے کو جنم دے دیا

خاتون گائنی آؤٹ ڈور میں چیک اپ کروانے آئی تھی، دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسپتال انتظامیہ

ملتان(اے ون نیوز)پنجاب کے سرکاری ہسپتال میں خاتون نے باتھ روم میں بچے کو جنم دے دیا

تفصیلات کے مطابق ملتان میں قائم سرکاری ہسپتال (نشتر) میں خاتون نے بیت الخلا میں بچے کو جنم دیا ہے۔

ملتان نشتر ہسپتال میں زچگی کی شکایت کے ساتھ آئی خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون گائنی آؤٹ ڈور میں چیک اپ کروانے آئی تھی۔

انتظامیہ کے مطابق الٹرا ساؤنڈ کروانے کے بعد مریضہ واش روم گئی جہاں زچگی کی شدید تکلیف کے بعد بچے کو جنم دے دیا، جس پر عملے نے زچہ اور بچہ کو فوری گائنی لیبر روم منتقل کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مریضہ اور بچے کی صحت تسلی بخش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button