اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑی سیاسی جماعت کو انتشاری ٹولہ کہنا مناسب نہیں ،تحریک انصاف

اسلام آباد (اے ون نیوز ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑی سیاسی جماعت کو انتشاری ٹولہ کہنا مناسب نہیں ہے، ریاست کی جانب سے شہریوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، فوجی عدالتوں میں سزاؤں کیخلاف اپیل میں جائیں گے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑی سیاسی جماعت سے متعلق گفتگوکرنا غیرمناسب ہے، بڑی سیاسی جماعت کو انتشاری ٹولہ کہنا بالکل نامناسب بات ہے۔

26 نومبر کا احتجاج ہمارا آئینی حق تھا، اس آئینی حق سے روکنا نامناسب تھا، آرٹیکل 245 کیوں لگایا گیا؟ راستے کیوں بند کئے گئے۔ ہمارے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا، ہم 9 مئی اور 26 نومبر دونوں واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز مانگ رہے ہیں۔

تصورات اور تاثرات جب پہلے ہی بنا لئے جائیں تو پھر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہئے۔

ملٹری کورٹ میں سویلین کے ٹرائل کے حوالے سے دنیا کہتی ہے کہ عالمی معاہدوں کی پابندی ہونی چاہئے۔ ریاست کی جانب سے غلط رویہ اپنا کر شہریوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، فوجی عدالتوں میں سزاؤں کیخلاف اپیل میں جائیں گے، کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگوں کو پی ڈی ایم دورحکومت میں یہاں لایا گیا.

اس کے ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی نے اس کی مخالفت کی،اگر دہشتگردوں کو بسانے کی پالیسی عمران خان کے دو رمیں بن چکی تھی تو جب پی ڈی ایم حکومت آئی تو وہ اس پالیسی کو ختم کردیتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button