اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

چین نے ایساکام کر دیا جو دنیا کا کوئی ملک نہ کر سکا

بیجنگ(اے ون نیوز)چین میں دنیا کی تیز ترین ٹرین کو متعارف کرا دیا گیا

اے ون ٹی وی کے مطابق چین نے دنیا کی تیز ترین ٹرین کا پروٹوٹائپ ماڈل متعارف کرایا ہے،سی آر 450 نامی اس ٹرین کو بیجنگ میں 29 دسمبر کو متعارف کرایا گیا تھا جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 281 میل فی گھنٹہ ہوگی۔

چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس ٹرین کو ٹریک پر 248.5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جائے گا۔

جب یہ کمرشل سروس کے لیے دستیاب ہوگی تو یہ دنیا کی تیز ترین ٹرین ثابت ہوگی اور چین کی ہی سی آر 400 ٹرین کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

سی آر 400 کو 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ 217 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی ٹرین ہے،سی آر آر سی چینگ چون ریلوے وہیکلز اور سی آر آر سی سیفانک کو لمیٹڈ نے سی آر 450 کو تیار کیا ہے۔

ان اداروں نے اس کی آپریشنل اسپیڈ، توانائی کی بچت، کنٹرول، بریکنگ پرفارمنس اور کم آواز جیسے پہلوؤں کو سراہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button