اہم خبریںتازہ تریندنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو باضابطہ طور پر امریکی ریاست بننے کی تجویز دیدی

واشنگٹن(اے ون نیوز)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا میں ضم ہونے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا والے 51ویں امریکی ریاست بن کر خوش ہوں گے اور امریکا میں انضمام سے کینیڈا کو خسارے کا سامنا نہیں ہوگا۔

ترک خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے عہدے سے مستعفی ہونے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ایک بار پھر کینیڈا کے امریکا میں انضمام کی تجویز دے کر تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں بہت سے لوگ امریکا کی 51ویں ریاست بننا چاہتے ہیں جب کہ امریکا اب بڑے پیمانے پر تجارتی خسارے اور سبسڈیز کا سامنا نہیں کر سکتا جس کی کینیڈیا کو ضرورت ہے، یہی بات جسٹن ٹروڈو کو معلوم تھی جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button