
کراچی(اے ون نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ قومی معاشی ایمرجنسی پالیسی.
ٹیرف اور افراطِ زر کے خطرات کے باعث سونے میں سرمایہ کاری کا بڑھتا رجحان ، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 4 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی.
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 2665 ڈالر ہوگئی،پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہو گیا.
ملک بھر میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 38 ہزار 597 روپے ہوگئی، چاندی کی فی تولہ قیمت 3350 روپے پر برقرار ہے.