مکہ مکرمہ(اے ون نیوز)مکہ مکرمہ میں نقلی سونے کا کاروبار کرنے اور عمرہ زائرین سے جعل سازی کرنے والے 10 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ پولیس کا کہنا ہے کہ دس پاکستانی شہریوں پر مشتمل گروہ عمرہ زائرین سمیت دیگر افراد کے ساتھ گولڈ فروخت کرنے کا غیر قانونی دھندہ چلا رہا تھا۔پولیس کا کہناہے کہ ملزمان لوگوں کو نقلی سونے کے سکے اور بسکٹ فروخت بھی کرتے تھے اور جعل سازی کر رہے تھے مکہ مکرمہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔