اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چین، ملائیشیا،سعودی عرب اور قطر سمیت 9 ممالک سے مزید پاکستانی بے دخل

کراچی(اے ون نیوز) چین، ملائیشیا، لیبیا، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر سمیت 9مختلف ممالک سے مزید 28پاکستانیوں کو بے دخل کرکے واپس بھیج دیا گیا جن میں سے دو افراد کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

اے ون ٹی وی کے مطابق ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بلیک لسٹ ہونے پر ایک اور عمرہ ویزا پر زائد المعیادقیام اور دیگر وجوہات پر 5پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

ملائیشیامیں پابندی کے باوجود پہنچنے والے 10 افراد اور پاسپورٹ گمشدہ ایک شہری کو بھی ڈی پورٹ کردیا گیا۔

عمان میں بھیک مانگنے پر سزا کے بعد ایک شہری کو واپس بھیجا گیا جبکہ عمان سے آئے ایک شہری کا نام امیگریشن کی سٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ لیبیا سے 2 پاکستانیوں کو آذربائیجان کے ویزوں میں جعلسازی پر وطن واپس بھیج دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button