
ممبئی ( اے ون نیوز ) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف پر حملے کے وقت ان کی اہلیہ کرینہ کہاں تھیں؟ اس ھوالے سے تفصیلات بھی منظر عام پر آ گئی ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رات 2 بج کر 30 منٹ پر ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اداکار کے گھر چور گھسنے میں کامیاب ہو گیا تھا جہاں اس کا سامنا سیف علی خان سے ہوا اور اسی دوران مزاحمت پر ان پر چھری سے کئی حملے کیے گئے۔یہ خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا اور لوگ سوشل میڈیا پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سیف علی خان اور کرینہ کپور کے لیے پریشان دکھائی دیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سارے واقعے کے وقت اداکارہ کرینہ کپور گھر پر موجود نہیں تھیں۔ کرینہ کپور شام سے ہی اپنی بہن کرشمہ کپور اور دیگر دوستوں کے ساتھ موجود تھیں۔اس حوالے سے کرشمہ کپور نے سوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کی تھی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کرینہ کپور اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں۔