اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، 22 خوارج ہلاک, 18زخمی

راولپنڈی (اے ون نیوز )ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی مختلف کاروائیوں کے دوران 22 خوارج ہلاک جبکہ 18زخمی ہو گئے ۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 دسمبر سے اب تک آپریشن کے دوران 18خوارج زخمی کیے گئے، یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گے، کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button