
لاہور(اے ون نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیر کا بچہ رکھنے کے الزام میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کو سزا سنا دی.
اے ون ٹی وی کے مطابق رجب بٹ کے خلاف وائلڈ لائف آفیسر نے قلندرا جمع کروایا تھا،فیصلے میں کہا گیا،رجب بٹ نے شیر کا بچہ غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کا اعتراف جرم کیا.
رجب بٹ نے کہا میں اعتراف جرم کرتا ہوں کہ میرے پاس سے غیر قانونی طور پر شیر کا بچہ برامد ہوا، لاہور: میرے علم میں نہیں تھا کہ جنگلی جانور تحفے کے طور پر وصول نہیں کیئے جا سکتے،اب میں سمجھ گیا ہوں کہ ان حالات میں جنگلی جانوروں کو رکھنا غیر مناسب ہے.
رجب بٹ نے مزید کہا مجھے اپنے اس عمل پر انتہائی افسوس ہے،بطور سوشل میڈیا انفلوئنسر مجھے مثبت مواد بنانا چاہیئے، اب مجھے احساس ہو گیا ہے کہ میں شیر کا بچہ رکھنے کا مجاز نہیں تھا، میں نے اس عمل سے ایک غلط مثال قائم کی،اپنی غلطی کا ادراک کرتے ہوئے میں رضاکارانہ طور پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کمیونیٹی سروس فراہم کروں گا.
لاہور: میں جنگلی جانوروں کے حقوق سے متعلق مثبت پیغام رسانی کروں گا، میں خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں،میں ہمدردانہ اپیل کرتا ہوں کہ مجھے خود کو ثابت کرنے کا ایک موقع فراہم کیا جائے.