اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی عرب نے پاکستان سمیت14ممالک کےلئے نئی وزٹ ویزہ پالیسی کا اعلان کر دیا

جدہ(اے ون نیوز)سعودی حکومت نے 14ممالک کے لئے نئی وزٹ ویزہ پالیسی کا اعلان کر دیا۔

حج 2025ءسے پہلے جاری کی گئی تعلیمات میں گزشتہ ہفتے 14ممالک کے لئے ایک سال کے ملٹی پل ویزے پر پابندی لگائی گئی تھی اب دوسرے مرحلے میں بنگلہ دیش، مصر ، الجریا ، انڈونیشیا ، عراق، انڈیا ،اردن، مراکو، نائیجریا،پاکستان، سوڈان، یمن سے تعلق رکھنے والے 30دن کا وزٹ ویزہ حاصل کر سکیں گے 30دن تک رہائش رکھ سکیں گے۔

سعودی ذرائع نے بتایا سعودی حکومت نے یہ اقدام حج 2025ءمیں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے سعودی حکومت نے امریکہ یورپ امارات کے رہائشیوں کے لئے سعودیہ آمد پر جاری کئے جانے والے ایک سالہ ملٹی پل ویزہ بھی عارضی طور پر دینے کا عمل معطل کر دیا ہے جن کے پہلے ملٹی پل گئے ہوئے ہیں وہ سعودیہ میں آ سکتے ہیں ان پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button