اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا ،سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارجی ہلاک، 4 جوان وطن پر قربان

راولپنڈی(اے ون نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 15 خوارج کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ہتھالہ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن میں سکیورٹی فورسز اور خوارج میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلہ میں 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔

ہلاک خورارج میں رنگ لیڈر فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع شمالی وزیر ستان کے علاقہ میران شاہ میں بھی آپریشن کیا گیا، آپریشن میں 6 خوارجی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف 3 سپاہیوں سمیت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

21 سالہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف کا تعلق لاہور سے ہے، دیگر شہید اہلکاروں میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button