اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکی ساختہ بموں کی بھاری کھیپ اسرائیل پہنچ گئی

تل ابیب(اے ون نیوز)امریکی ساختہ بموں کی بھاری کھیپ اسرائیل پہنچ گئی۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع کی جانب سے امریکی ساختہ بموں کی بھاری کھیپ پہنچنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ کھیپ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ماہ ترسیل پر سے پابندی ہٹانے کے بعد بھیجی گئی۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے گولہ بارود کی اس کھیپ کو ایئر فورس اور زمینی فوج کے لیے اہم اثاثہ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے. غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو عہدہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ روز مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے پر اسرائیل پہنچے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button