
واشنگٹن(اے ون نیوز)ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر برکس ممالک نے امریکی ڈالر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو انہیں 150 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے .
سابق صدر جوبائیڈن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے اس معاملے پر کوئی قدم اٹھانے کا اعلان نہیں کیا تھا لیکن اب امریکہ کے پاس ایسا کرنے کی طاقت موجود ہے .
ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب برکس ممالک کے درمیان ڈالر کے متبادل کرنسیوں کے استعمال کی خبریں سامنے آرہی ہیں.