
کراچی(اے ون نیوز)کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی.
مواچھ گوٹھ قبرستان سے ملنے والی باقیات مصطفیٰ عامر کی ہی نکلیں،گزشتہ روز قبرکشائی کے بعد مصطفٰی عامر کی لاش سے ڈی این اے کیلئے نمونے لئے گئے تھے.
نمونوں کو فرانزک جانچ کیلئے کراچی یونیورسٹی کی ڈی این اے لیب بھیجوایا گیا تھا،ڈی این اے کی ابتدائی رپورٹ میں قبر سے نکلی باقیات مصطفیٰ عامر کی ہی ہونے کی تصدیق کر دی گئی.
اے وی سی سی حکام نے مقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کے ورثاء لواحقین کو آگاہ کردیا