اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

کراچی ، معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا ساحر حسن گرفتار، منشیات برآمد

کراچی(اے ون نیوز)کراچی ڈیفنس میں پولیس نے معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کو گرفتار کرلیا۔

کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) پولیس کا ڈیفنس میں پارٹی ڈرگس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق پولیس نے کارروائی میں معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کو گرفتار کرلیا اور ساحر حسن کے قبضے سے آدھا کلو منشیات برآمد ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ اداکار کا بیٹا منشیات سپلائی کرتا تھا اور ملزم کے پاس سے برآمد منشیات کی مالیت 15 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایاکہ شہر کے پوش علاقوں میں منشیات کی فروخت پر کریک ڈاؤن جاری ہے، اسکولوں اور دیگر مراکز میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں پر چھاپے جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button