اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

پشاور میں واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن قتل

پشاور (اے ون نیوز) نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر ملزمان نے گروپ ایڈمن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول مشتاق کو اشفاق اور اسحاق نامی ملزمان نے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ ان سے راضی نامہ کرنے جا رہا تھا۔ مقتول کے بھائی ہمایوں کے مطابق گروپ سے نکالنے پر تنازع پیدا ہوا تھا، جس کے تصفیے کے لیے وہ ملزمان کے پاس جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کر دی گئی۔

پولیس نے ہمایوں خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button