اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں ،3کیٹیگریز سامنے آ گئیں

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستان سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔

اے ون ٹی وی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پابندی کی زد میں آنے والے تمام 43 ممالک کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی کیٹیگری ریڈ لسٹ کی ہے۔

اس ریڈ لسٹ میں افغانستان، ایران، لیبیا، یمن اور شمالی کوریا سمیت 11 ممالک کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح دوسری کیٹیگری اورنج لسٹ کی ہوگی، جس میں پاکستان، روس، سوڈان سمیت 10 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ریڈ لسٹ والے ممالک کے شہریوں کے ویزے معطل کیے جائیں گے، اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرینٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں گے، تیسری کیٹیگری یلو لسٹ کی ہے، جس میں 22 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button