
لزبن(اے ون نیوز)پرتگال میں عام انتخابات 18 مئی کو ہوں گے۔
صدر مارسیلو نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کی اقلیتی حکومت نے 4 روز قبل پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ کھو دیا تھا۔
مارسیلو نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ تین سالوں میں ملک کے تیسرے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی حکومت کو شدید دباؤ کا سامنا تھا، جس کی وجہ سبکدوش وزیراعظم پر بدعنوانی کے الزامات تھے۔