
کوئٹہ(اے ون نیوز)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ممتاز عالم دین مفتی عبدالباقی نورزئی شہید ہو گئے
ممتاز عالم دین مفتی عبدالباقی نورزئی پر کوئٹہ ائیرپورٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی،فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوگئے ،ہسپتال میں دم توڑ دیا.
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔