اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مولانا طارق جمیل کے فائرنگ سے زخمی ہونے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (اے ون نیوز) سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وفاقی دارلحکومت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل زخمی ہوگئے ہیں لیکن اب ان افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی ہے اور یہ افواہیں لغو اور بے بنیاد نکلی ہیں۔

تفصیل کے مطابق فیس بک اور واٹس ایپ کے مختلف گروپوں میں ایک زخمی باریش شخص کی تصویر شیئرکرتے ہوئےذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھاکہ اسلام آباد میں مولانا طارق جمیل پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مولاناطارق جمیل شدید زخمی ہوگئے۔

مذکورہ تصویر اور میسج دیکھنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں میں بے چینی پھیل گئی اور لوگ افسوس کا اظہار کرنے لگے لیکن چند گھنٹوں بعد ان افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی۔

مولانا طارق جمیل کے آفیشل فیس بک پیج سے ایک تحریری پیغام جاری کیا گیا اور ان گمراہ کن افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ’الحمدللہ مولانا صاحب بالکل خیریت سے ہیں، جعلی خبروں سےاحترازکریں‘‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button