
جدہ(اے ون نیوز)سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی عازمین کو فراہم کی جانے والی خوراک، ادویات اور مصنوعات کے معیار کی نگرانی کرے گی .
اتھارٹی زائرین کے داخلے کی فضائی، زمینی اور سمندری بندرگاہوں پر مصنوعات کا معائنہ بھی کرے گی.
اتھارٹی وزارت صحت کے ساتھ مل کر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں خوراک اور ادویات کی سہولیات کی بھی نگرانی کرے گی.
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ کوششیں حکومتی ہدایات کے تحت کی جا رہی ہیں، جو حجاج کی خدمت اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں.