اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان نے پابندی کے باوجود ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بھارت میں ملی نغمہ چلوا دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)بھارت کی جانب سے پابندیاں عائد اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے جانے کے باوجود پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے ردعمل میں وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر چلوا دیا۔

ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے اور یہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر ہو رہا ہے۔

پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔

ملی نغمہ نشر ہونے کے بعد بھارتی صارفین نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بھارتی عوام اپنے بیانیہ کی ناکامی پر سوال اٹھانے لگے۔

بھارتی صارفین نے کہا کہ پاکستان بیانیہ کی جنگ میں واضح برتری حاصل کر چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button