اہم خبریںتازہ ترین

ایران کا شکریہ، اس نے قطر میں حملے کی پیشگی اطلاع دی، جس کی بدولت جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں امریکی اڈے پر میزائل حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نےجوہری تنصیبات پر حملے کا بہت ہی کمزور جواب دیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران نےجوہری تنصیبات پر حملے کا بہت ہی کمزور جواب دیا جیسا کہ ہمیں پہلے سے توقع تھی اور ہم نے بہت مؤثر طریقے سے اس کا مقابلہ کیا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کی جانب سے 14 میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے 13 کو مار گرایا گیا، ایک میزائل کو چھوڑدیاگیاجو غیر دھمکی آمیز سمت میں جا رہا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں یہ بتاتے ہوئے خوش ہوں کہ قطر میں ایرانی میزائل حملے میں کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا اور نقصان بھی نہ ہونے کے برابر ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ لگتا ہے ایران نے اپنا غصہ نکال لیا ہے اور امید ہے کہ اب مزید نفرت نہیں بڑھے گی۔

ساتھ ہی ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں حملے سے پہلے اطلاع دی، جس کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شاید اب ایران خطے میں امن اور ہم آہنگی کی طرف بڑھ سکے اور میں اسرائیل کو بھی ایسا ہی کرنے کی ترغیب دوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button