اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو غزہ جنگ بندی پر متفق

تل ابیب (اے ون نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو میں غزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی جنگ انتہائی تیزی سے دوہفتوں میں ختم ہونے جارہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران پر امریکی حملے کے بعد ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور مصر غزہ کی پٹی کا مشترکہ انتظام سنبھالیں گے، حماس کو غزہ کی پٹی سے نکالا جائے گا جبکہ تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ غزہ سے نکلنے کے خواہشمند فلسطینیوں کو مختلف ملکوں میں بسایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button