اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں یوم عاشور آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

لاہور( اے ون نیوز)ملک بھر میں یوم عاشور آج دس محرم الحرام کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوںگے ، مجالس عزا برپا ہوں گی جس میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا ذکر کیا جائے گا ، تمام قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی جانب سے یوم عاشور پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ،موبائل سروس جزوی معطل رکھی جائے گی جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں یوم عاشور آج (بروز اتوار )کی مناسبت سے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوںگے جس میں شریک عزادار ماتم اور زنجیر زنی کریں گے ۔

مجالس میں علماءوذاکرین واقعہ کربلا پر روشنی ڈالیں گے ۔ مساجد اور دیگر مقامات پر بھی یوم عاشور کی مناسبت سے سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں گی جس میں علمائے کرام نواسہ رسول اور ان کے رفقاءکی عظیم قربانی کو موضوع بنائیں گے۔

لاہور میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے رات نویں اور دسویںمحرم کی شب برآمد ہوگا جو اپنے قدیمی راستوں سے ہوتاہوا شام کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا جہاں شام غریباں کی مجالس برپا ہوں گی ۔

جلوسوں کے راستوںمیں آنے والی مارکیٹیں بند رہیں گی اور چھتوں پر سنائپرز کو تعینات کیا جائے گا۔ امن و امان کی مناسبت سے ڈبل سواری پر پابندی ہو گی جبکہ جلوسوں کے روٹس اور مجالس والے علاقوںمیں موبائل فون سروس بھی معطل رکھی جائے گی ۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز نویں محرم الحرام کی مناسبت سے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں جلوس نکالے گئے اور مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل رکھی گئی جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ممنوعہ قرار دی گئی ۔

جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لئے سبیلوں اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔لاہور میں 9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ سے برآمد ہواجو کہ روایتی راستوں اسلام پورہ بازار، سیکرٹریٹ اور پرانی انارکلی سے ہوتا ہوا خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button