اہم خبریںتازہ ترینشوبز

اداکارہ حمیرا کی لاش 6 ماہ سے بھی زیادہ پرانی لگتی ہے،پولیس

کراچی(اے ون نیوز)اداکارہ اور ماڈل کی نہایت بری حالت میں لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے ملی جہاں وہ 7 برسوں سے کرائے پر اکیلے رہ رہی تھیں۔

ایس ایس پی سائوتھ مہزورعلی نے اب تک ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں امکان ظاہر کیا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ سے زائد پرانی لگتی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ حتمی طور پر حقائق تو میڈیکل رپورٹ میں سامنے آئیں گے لیکن فلیٹ سے ملنے والے کھانے پینے کے سامان پر ایکسپائری تاریخ 2024 ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ فون ریکارڈ میں بھی آخری میسج ستمبر 2024 کے ہیں جو ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے ہیں۔

ایس ایس سائوتھ مہزور علی نے مزید بتایا کہ فلیٹ کے مالک سے بھی ان کا آخری رابطہ 2024 میں ہی ہوا تھا۔

مہروز علی کا مزید کہنا تھا کہ اداکارہ کے گھر کی بجلی بھی کافی عرصے سے کٹی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button