اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

برطانیہ میں ووٹ دینے کی عمر 16 سال کرنے کا اعلان

لندن (اے ون نیوز) برطانوی حکومت نے ملکی امور اور رائے شماری میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو حصہ بنانے کے لیے ووٹ دینے کی عمر میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔برطانیہ میں نوجوان ووٹرز کےلیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں 16سال کی عمر میں حق رائےدہی استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

رائٹرز کے مطابق برطانوی حکومت کا یہ اقدام ملک کے جمہوری نظام میں ایک بڑے اصلاحی منصوبے کا حصہ ہے۔

برطانوی وزیرِاعظم کیر اسٹارمر کا کہنا ہے اگر نوجوان کام کر سکتے ہیں، ٹیکس دے سکتے ہیں تو پھر انہیں یہ حق بھی ملنا چاہیے کہ وہ فیصلہ کر سکیں کہ ان کا پیسہ کس پر خرچ ہو اور حکومت کس سمت میں جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button