
لاس اینجلس(اے ون ٹی وی نیوز)لاس اینجلس کے بیسکالوز ٹریننگ سینٹر میں دھماکہ ۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکہ جمعہ کی صبح تقریباً 7:30 بجے ہوا، جب لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے بم اسکواڈ اہلکار دھماکہ خیز مواد منتقل کر رہے تھے۔
دھماکے میں کم از کم تین اہلکار ہلاک ہوئے، جن کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی،جائے وقوعہ پر فیڈرل ایجنسیاں جیسے FBI اور ATF پہنچ چکی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں.
اٹارنی جنرل پام بونڈی نے اس واقعے کو "ہولناک” قرار دیا اور متاثرین کے اہل خانہ کے لیے دعا کی اپیل کی،گورنر گیون نیوزوم اور میئر کیرن باس کو بھی واقعے سے آگاہ کیا گیا ہے، اور ریاستی سطح پر مدد فراہم کی جا رہی ہے.
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ابتدائی طور پر اسے زلزلہ سمجھا گیا۔ جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔