اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارت کو عالمی سطح پر دھچکا: برازیل نے آکاش میزائل خریداری پر مذاکرات ختم کر دیے

نئی دہلی/برازیلیا(اے ون نیوز)حالیہ ناکامیوں کے بعد بھارت کو دفاعی سطح پر ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب برازیل نے بھارتی آکاش میزائل سسٹم کی خریداری سے متعلق مذاکرات منسوخ کر دیے۔ بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق برازیل نے بھارتی میزائل سسٹم کو "فرسودہ” قرار دے کر مسترد کیا ہے۔

مؤقر بھارتی اخبار دکن ہیرالڈ اور دفاعی تجزیاتی ویب سائٹ ڈیفنس ایکسپریس کے مطابق، برازیلی افواج درمیانی سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید فضائی دفاعی نظام کی تلاش میں تھیں، تاہم بھارتی اداروں کی جانب سے آکاش میزائل کا پرانا ورژن پیش کیا گیا، جو برازیل کی توقعات پر پورا نہ اُتر سکا۔

رپورٹ کے مطابق، مذاکرات کا حجم تقریباً 5 ارب بھارتی روپے کا تھا، لیکن جدید ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث یہ سودا پایۂ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔

مذاکرات کی ناکامی کے بعد برازیل نے اٹلی سے دفاعی تعاون پر بات چیت کا آغاز کر دیا ہے، اور اطلاعات ہیں کہ اب برازیلی فوج اطالوی ایئر ڈیفنس سسٹم EMADS حاصل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت بھارت کے لیے سفارتی اور دفاعی محاذ پر ایک بڑی ہزیمت تصور کی جا رہی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب بھارت کو حالیہ عسکری محاذ آرائیوں کے بعد اپنی اسلحہ جاتی برتری پر عالمی اعتماد بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button