
اسلام آباد (اے ون نیوز) ایشین ڈیولپمنٹ بینک (ADB) نے 2023 کی "پاکستان ڈیجیٹل ایکوسسٹم رپورٹ” جاری کر دی، جس میں پاکستانی صارفین کی آن لائن خریداری کے رجحان میں غیرمعمولی اضافے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستانیوں نے آن لائن خریداری پر مجموعی طور پر 10 ارب 42 کروڑ ڈالر خرچ کیے، جو ملکی ای کامرس انڈسٹری کے فروغ کی واضح عکاسی کرتا ہے۔
اخراجات کی تفصیلات:
مصنوعات پر: 5 ارب 45 کروڑ ڈالر
خدمات پر: 4 ارب 30 کروڑ ڈالر
سبسکرپشن میڈیا (نیٹ فلکس، اسپاٹیفائی وغیرہ): 59 کروڑ ڈالر
مقبول ترین مصنوعات:
الیکٹرانکس: 3 ارب 25 کروڑ ڈالر
فیشن: 1 ارب 6 کروڑ ڈالر
بیوٹی مصنوعات: 32 کروڑ ڈالر
خوراک: 17 کروڑ ڈالر
ادویات: 11 کروڑ ڈالر
سروسز میں نمایاں اخراجات:
فضائی سفر (ایئر لائن ٹکٹس): 2 ارب 30 کروڑ ڈالر
ٹرین ٹکٹس: 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر
کرایہ کی گاڑیاں: 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر
ہوٹلز: 69 کروڑ ڈالر
چھٹیوں کے پیکجز: 62 کروڑ ڈالر
کیش آن ڈیلیوری کا غلبہ:
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں 90 فیصد سے زائد ای کامرس ادائیگیاں کیش آن ڈیلیوری کے ذریعے کی جاتی ہیں۔ صارفین کی جانب سے آن لائن مرچنٹس پر اعتماد کی کمی اس رجحان کی بڑی وجہ قرار دی گئی ہے۔